Daily Roshni News

بیلٹ پیپرز کم ملے ،لوگ جیبوں میں بیلٹ پیپرز لیکر آئے تھے، آزاد امیدوار اقبال پتافی کا الزام

مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 سے آزاد امیدوار اقبال خان پتافی نے  پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ پیپرز مطلوبہ تعداد سے کم ہونے کا الزام عائد کردیا۔

ایک بیان اقبال پتافی نے پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز مطلوبہ تعداد سے کم ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پریزائیڈنگ افسران کہتے ہیں کہ انہیں  بیگز میں ہی کم بیلٹ پیپرز ملے،لوگ اپنی جیبوں میں بیلٹ پیپرز لے کر آئے ہوئے تھے۔

دوسری جانب ریٹرننگ افسر نےبیلٹ پیپرز کی کمی کے الزامات بےبنیاد  قرار دے دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسران کو تمام انتخابی سامان ریکارڈ کےمطابق فراہم کیا گیا، جیبوں  میں بیلٹ پیپرز لے جانے کے دعوے غلط اور حقائق کےمنافی ہیں۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق  نمونےکیلئے پرنٹ کروائےگئےبیلٹ پیپرزمیڈیا پردکھا کرجھوٹ پھیلانےکی کوشش کی گئی۔

Loading