فیصل آباد: لیگی رہنما عابد شیر علی ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر طلب
انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )فیصل آباد میں ریٹرننگ افسر نے (ن) لیگ کے رہنما عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پرنوٹس جاری کردیا۔انتخابی ضابطہہ اخلاق کے مطابق بیلٹ پیپر پر مہر ووٹنگ شیلڈ کے عقب میں جا کر لگانا لازمی ہے لیکن عابد شیر علی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور ان کی سرِعام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی۔
ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر کامیاب
عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور کئی افراد کی موجودگی میں شیر کے نشان پر مہر لگائی جس پر انہیں آج ضاحت کےلیے طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر لیگی امیدوار کامیاب ہوئے۔
(ن) لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹی جب کہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں (ن) لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔
![]()

