Daily Roshni News

سری لنکا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ، 109 رنز پر نعمان علی کے 4 شکار

کولمبو  : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم  نے576 رنز پراننگز ڈیکلئیر کردی  تاہم سری لنکا کی دوسری اننگز میں109  رنز  پر  4کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز  قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی  پاکستان  ٹیم کو میزبان ٹیم پر 410 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنالیے، سلمان علی آغا 132 جبکہ  محمد رضوان 50 رنز  بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے ۔

سری لنکن ٹیم  4  وکٹ کے نقصان کے ساتھ  دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے  نعمان علی  نے سری لنکا کے نشان مدشکا کو 33 رنز،  دیموتھ کرونارتنے  کو 41 ، کوسل مینڈیز کو  14 اور دنیش چندیمل کو صرف 1  رنز پر  پویلین بھیج دیا۔ 

تیسرے روز کا کھیل 

ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے تھے اور اسے سری لنکا کےخلاف پہلی اننگز میں 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

 کھیل کے تیسرے روز  عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم رہی ،قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 201 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔

سعود شکیل 57 ، شان مسعود 51 اور بابراعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے، سرفرازاحمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے، سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 3 اور پرابتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو کنکشن قانون کے تحت فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

سری لنکا کی ٹیم  اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔

Loading