Daily Roshni News

افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لیاجارہا ہے: وائٹ ہاؤس

افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لیاجارہا ہے: وائٹ ہاؤس

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا  دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈا لنے والے کسی بھی شخص کو ملک سے باہر  نکال دیا جائےگا۔

ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔ گزشتہ دنوں کے المناک واقعے کے بعد صدر کا بڑے پیمانے پر ڈی پورٹیشن منصوبہ  پہلے سے زیادہ اہم ہوچکا ہے۔

صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر  کی مجموعی طور  پر صحت بہترین ہے، صدر ٹرمپ کا ایم آر آئی احتیاطی طور  پر کیا گیا ہے،  ان کا دل درست اور صحت مند حالت میں ہے۔

یاد رہےکہ امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا ہے جبکہ  اسائلم کی تمام درخواستوں سے متعلق فیصلے بھی روک دیے گئے ہیں۔

یہ اقدام گزشتہ ہفتے افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔

Loading