انسانی جسم کئی مرکبات
پر مشتمل ہے۔۔۔
آپ 84 معدنیات، 23 عناصر، اور 8 گیلن پانی کا
ایک مرکب ہیں، جو تقریبا 38 ٹریلین خلیوں پر مشتمل ہے۔
انتخاب۔۔۔۔۔۔۔۔محمد جاوید عظیمی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد جاوید عظیمی)آپ 84 معدنیات، 23 عناصر، اور 8 گیلن پانی کا ایک مرکب ہیں جو تقریبا 38 ٹریلین خلیوں پر مشتمل ہے۔۔یعنی یہ تمام ملکر 38 ٹریلین “خلیوں” کا ایک خوبصورت انسان بناتے ہیں آپکو زمین کے اسپیئر پارٹس سے بنایا گیا ہے۔ یہ تمام اسپئیر پارٹس “زمین” سے پہلے کسی “ستارہ” کا حصہ تھے۔جو وہاں سے یہاں مختلف شکلوں میں آیا۔۔ممکن ہے۔ کہ آپ کے داٸیں ہاتھ کے ایٹمز اور باٸیں ہاتھ کے “ایٹمز” دو مختلف ستاروں کا حصہ ہوں ۔
آپ تتلیاں، پودے، چٹانیں، نہریں،لکڑی، بھیڑیے کی کھال، اور شارک کے دانت ہیں، جو ان کے چھوٹے چھوٹے “حصوں” میں بٹے ہوئے ہیں۔۔۔۔آپ سیارہ زمین کی سب سے پیچیدہ جاندار ہو، آپ زمین پر نہیں بلکہ تم زمین ہو”۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ الفاظ اوبرے مارکس کی ہے۔لیکن اگر آپ ایک Biologist سے پوچھیں کہ آپکا جسم کس چیز سے بنا ہے تو وہ کہے گا کہ آپ تقریبا 38 ٹریلین سیلز سے بنے ہیں۔۔ یہ سیلز مسلسل تبدیل ہورہے ہیں، مر رہے ہیں اور نئے سیلز پرانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔ان میں سے آدھے سے زیادہ سیلز آپ کے اپنے ہیں،۔۔ جن کو بیکٹیریل سیلز کہتے ہیں۔۔۔۔بیکٹیریا اور دوسرے Microorganisms کی بہت سی Species آپکے جسم کے اندر اور باہر یعنی آپ کی جلد پر رہتی ہیں۔۔۔اگر ہم ان سب کا وزن کریں تو پتہ ہے کتنا بنتا ہے؟ تقریباً 2 کلو۔
آپکے جسم میں کم از کم 60 کیمیکلز Elements بھی پائے جاتے ہیں۔ اور پتہ ہے ان کی کُل قیمت کتنی ہے؟ صرف 160 ڈالرز، کیوں برا لگا ناں ؟ ناراض مت ہوں اس کی وجہ یہ ہے۔ کہ ان “Elements”میں زیادہ تر تو آکسیجن اور ہائیڈروجن ہیں۔ جو ملکر H2O یعنی پانی بناتے ہیں۔ ان کے علاوہ کاربن بھی ہے جو کاربو ہائیڈریٹس، Lipids، پروٹینز اور نیوکلیئک ایسڈز بناتے ہیں۔ نائٹروجن آپ کا DNA بناتی ہے۔انکے علاوہ دوسرے Elements بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں، جن پر پہلے ہی تفصيلی پوسٹ کرچکا ہوں۔۔ لیکن یہ بھی زندگی کے لیے بہت ضروری ہیں۔۔ آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ کو صرف اور صرف چار گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن یہ اتنا تھوڑا سا آئرن بھی آپکے پورے جسم کو 40 سے لیکر 45 کلو گرام آکسیجن سپلائی کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
آپ جان کر “حیران” ہوں گے، کہ آپ کے “جسم” کا 99 فیصد Mass صرف 6 Elements سے مل کر بنا ہے۔۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان میں سے 65 فیصد تو “آکسیجن” ہے۔ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ تمام “ایٹمز” 99.9 فیصد “خالی” ہوتے ہیں۔اس لیے Technically ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم کسی بھی چیز سے نہیں بنے۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر ہم کسی طریقے سے اپنی Bodies میں موجود تمام “خالی جگہوں” کو نکال باہر کریں تو ہم صرف ایک “شوگر کیوب” جتنی جگہ گھیریں گے۔۔ جی بالکل آپ نے ٹھیک پڑھا اور سنا، ایک “شوگر کیوب”۔
ہم انسان ستاروں سے بنے ہیں۔۔ آپ جن جن ایٹمز سے مل کر بنے ہیں یہ کبھی ستاروں میں تیار ہوۓ تھے جب وہ ستارے مرگٸے اور Supernovas بن گئے۔پھر یہ زمین پر Comets وغیرہ کی شکل میں آٸے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر انہوں نے Organic Compounds بنائے۔۔۔۔۔ وہی Organic Compounds جو زمین پر موجود تمام “زندہ” چیزوں کے “بلڈنگ بلاکس” ہیں۔ چونکہ آپ بہت نایاب اور انمول ہیں، اسلیے اگر آپ کو کبھی دوسروں پر “غصہ” آئے،،، تو خود کو “کنٹرول” کریں،،،،،،،،پیار بانٹیں،،،،،،،خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رہنے دیں۔لوگوں سے نفرت نا کریں