لاہور: مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر خالی نشست عابد شیر علی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نوازشریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں متفقہ طور پر عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔
یاد رہے کہ عرفان صدیقی گزشتہ ماہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔وہ مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
![]()
