Daily Roshni News

حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب کیمیائے سعادت میں فرماتے ہیں۔

حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب کیمیائے سعادت میں فرماتے ہیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں، جو ریاضت کی تمام راہیں طے کر لیتے ہیں۔ اپنی خواہش کو مغلوب کر کے اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دیتے ہیں

اور گوشہ میں بیٹھ کر ذکر الٰہی کرنے لگتے ہیں حتیٰ کہ کشف سے لگتا ہے کہ جس چیز کی چاہتے ہیں خبر حاصل کر لیتے ہیں

 اگر کوئی جرم و قصور کرتے ہیں تو متنبہ ہو جاتی ہے اور ممکن ہے کہ انبیاء اور فرشتوں کو خواب میں

دیکھتے ہوں اور اپنے آپ کو آسمان پر دیکھنے لگیں۔

اس کی حقیقت اگر صحیح ہو تو یہ سچے خواب کی مانند ہے لیکن وہ خواب سوئے ہوؤں کو خیال میں آتا ہے اور یہ حال جاگتوں کے خیال میں آتا ہے اور وہ شخص اس خیال کے سبب مغرور ہو کر کہتا ہے کہ جو کچھ زمین و آسمان میں ہے بار ہا میرے سامنے پیش کیا گیا

اور اس نے یہ سمجھ لیا کہ ولایت کا آخری مقام ہی ہے

 حالانکہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی جو عجیب عجیب

 صنعتیں ہیں ان میں سے کسی کو کبھی نہیں جانتا اور خیال یہ کرتا ہے کہ جو کچھ موجود ہے بس یہی ہے جو

میں نے دیکھ لیا یہ حال ہو جائے تو آدمی سمجھ لیتا ہے کہ میں درجہ کمال کو پہنچ گیا اور اس بات کی خوشی میں مشغول ہو کر مزید طلب میں کوتاہی کرنے لگتا ہے اور عین ممکن ہے کہ جو شخص مغلوب ہو گیا وہ پھر تدبر کرنے لگے اور یہ سمجھ لے کہ میں ایسی چیزیں دیکھ چکا تو اپنے نفس سے مطمئن ہو گیا اور کمال کے درجہ کو پہنچ گیا بڑا دھوکا ہے

اس پر کسی قسم کا اعتماد نہ ہونا چاہیے البتہ اعتماد کی بات یہ ہے کہ اس کی طبیعت بدل جائے خوشی سے شریعت کا ایسا تابع ہو جائے کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی باقی نہ رہے۔

#طالب_دعا:حافظ نعمان نقشبندی شاذلی

#everyone

#friends

#followers

Loading