Daily Roshni News

امریکی صدر کا یوکرین کو انتخابات کرانےکا مشورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے یوکرین کو انتخابات کرانےکا مشورہ دیدیا۔

امریکی ٹی وی کو  انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ یوکرینی عوام کو انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانےکے لیے استعمال کر رہا ہے، تنازع میں روس کو یوکرین پر برتری حاصل ہے، یوکرین اپنا بہت سا حصہ کھو چکا ہے۔

صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ایک دوسرے سے سخت نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے لیے یورپی ممالک بہتر کردار ادا نہیں کر رہے اس لیے روس اور یوکرین میں امن معاہدہ کرنا بہت مشکل ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے کی حامی بھر لی۔

یوکرینی صدر  نےکہا  اگر امریکا اور دیگر  اتحادی سکیورٹی کی ضمانت دیں تو وہ انتخابات کرانے کے لیے تیار  ہیں اور یہ  انتخابات اگلے 60 سے 90 دنوں میں کرائے جا سکتے ہیں۔

Loading