Daily Roshni News

فواد چوہدری نے اراکینِ پارلیمنٹ کے غیر ملکی دوروں پر سوال اٹھا دیے

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے اراکینِ پارلیمنٹ کے غیر ملکی دوروں پر سوال اٹھا دیے۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں 25 اراکین نے نیویارک کے دورے پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، وزارتِ خارجہ نے اب تک اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال سے دوچار ملک کے کروڑوں روپے، وہ بھی ڈالرز میں اڑانا، قابلِ مذمت ہے، اس غیر ضروری دورے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس دورے میں کئی سینیٹرز اپنے رشتے داروں کو بھی امریکا کی سیر کرانے ساتھ لے گئے تھے۔

Loading