روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی نے دی ہیگ کی معروف
کاروباری شخصیت چوہدری اصغر کو سوشل میڈیا کے لئے
کو آرڈینیٹر مقرر کر دیا ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) گزشتہ دنوں معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے فرینڈز آف روشنی فورم کے دوستوں میاں عاصم محمود، میاں عمران ، چوہدری محمد الیاس، چوہدری اقبال (قاضیاں ) اور میاں آفتاب سے گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ دی ہیگ کے قدیم رہائشی اور جانی پہچانی کا روباری شخصیت چوہدری محمد اصغرکو روشنی نیوز کی جانب سے سوشل میڈیا کے لئے کو آرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جاوید عظمی نے مزید کہا کہ فرینڈز آف روشنی فورم اور بزم ادب نیدرلینڈ کے زیر انتظام و انصرام ہونے والی تقریبات کی کوریج کرنے کے لئے رضا کارانہ طور پر خدمات سر انجام دیں گے ۔متذکرہ تمام معزز دوستوں نے چوہدری اصغر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔چوہدری محمد اصغر نے کوآرڈینیٹر مقرر کرنےپر مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر روشنی نیوز کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا ۔ گفتگو کے دوران موجود دوستوں اور ساتھیوں نے مبارکباد پیش کی میں ان تمام ساتھیوں کا میں صمیم قلب سے شکر گزار اور ممنون ہوں۔
![]()




