آج ہی کے دن 19 دسمبر 2005 کو پی ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ عذرا شیروانی امریکا میں انتقال کر گئی تھیں, جہاں وہ تقریباً پانچ سال سے اپنے بیٹے ڈاکٹر نجیب کے ساتھ مقیم تھیں۔
عذرا شیروانی ان فنکاروں میں شامل تھیں جنکی منفرد آواز، لب و لہجہ اور مکالموں کی ادائیگی میں مہارت نے انھیں فن کاروں کے جھرمٹ میں نمایاں کیا۔
عذرا شیروانی 1940ء میں متحدہ ہندوستان کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئی تھیں۔ 60 کی دہائی کے آخر میں راولپنڈی ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا.
عذرا شیروانی نے اپنے وقت کے مقبول ترین ڈرامے انکل عرفی میں غازی آپا کا کردار نبھایا تنہائیاں ڈرامہ میں انھیں ایک سخت گیر خاتون کے طور پر دیکھا گیا اور دھوپ کنارے میں انھوں نے فضیلت کا کردار ادا کر کے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ تنہائیاں حسینہ معین کا تحریر کردہ وہ ڈرامہ تھا جس میں آپا بیگم کا کردار بلاشبہ عذرا شیروانی کے کیریئر کا سب سے بہترین اور مشہور کردار تھا۔ آنگن ٹیڑھا میں اداکارہ عذرا شیروانی نے مرکزی کردار محبوب احمد (اداکار شکیل) کی ساس کا کردار نہایت خوبی سے ادا کیا۔
ان کے مشہور ٹی وی سیریلز میں ”تنہائیاں، دھوپ کنارے، انکل عرفی، آنگن ٹیڑھا، ستارہ اور مہرالنساء، افشاں، پرچھائیاں، آگہی، خالہ خیرن, انا، گھر اک نگر اور دوسری“دنیا وغیرہ شامل ہیں۔
عذرا شیروانی نے پاک فضائیہ کے ایئر کموڈور نفیس شیروانی سے شادی کی تھی.
19 دسمبر 2005ء کوعذرا شیروانی امریکا میں انتقال کر گئی تھیں اورامریکا ہی میں آسودۂ خاک ہیں۔
ٹیم صدائے پشاور دعاگو ہے کہ الله پاک انکی کامل مغفرت فرمائے۔ آمین
#actresses #Azra #azrasherwani #drama #dramaartist #PTVHOME
![]()

