حضرت قبلہ محترم و مکرم جناب محمد یعقوب فردوسی المعروف امیر بادشاہ حیدری قلندری نوشاہی قادری چشتی صابری سرکار
شاعر ۔۔۔۔۔ ناصر نظامی ( گولڈ میڈلسٹ )
عہد ساز شاعر ادیب دانشور عالمی شہرت یافتہ شخصیت سماجی راہنما روحانی پیشوا صوفی درویش مرد قلندر ، محترم و مکرم جناب قبلہ محمد یعقوب فردوسی المعروف امیر بادشاہ ، حیدری قلندری، نوشاہی قادری ، چشتی صابری سرکار ، گولڈ میڈلسٹ ، کی شان عالیہ میں کلام تحسین و عقیدت
فردوسی سرکار جی ہیں ، مرد قلندر
ان کی ہستی ہے، علم و فضل کا ، سمندر
وہ ہیں فردوسی، وہ ہیں ا میر بادشاہ
وہ ہیں صاحب حق، وہ ہیں صاحب نگاہ
ان کی نظروں میں ہیچ ہے شان سکندر
ان کو رب سے عطا ہوا جام طہور
ان کی روح ہوئی، نور پنجتن سے نور و نور
ان کا سینہ ہے روشن، ان کا دل ہے ، منور
ان پہ نازل ہوئے، نور حق کے ، صحیفے
کشف و الہام کے ملے ان کو ، وظیفے
بن کے آ فتاب چمکا ان کا ، مقدر
بڑی بے مثل ہے، ان کی بندہ نواز ی
اللہ ھو، کی حقیقت کے وہ ہیں ، نمازی
رب کی ہستی نظامی، ہر ہر شے کے ، اندر
ناصر نظامی ، گولڈ میڈلسٹ
ایمسٹرڈیم ہالینڈ
20/12/2025,
![]()

