Daily Roshni News

میکسیکو نیوی کا طیارہ امریکی ساحل پر گرکر تباہ، 5 افراد ہلاک

میکسیکو نیوی کا طیارہ امریکی ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکن نیوی نے تصدیق کی ہےکہ اس کا ایک طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔

میکسیکن نیوی کے مطابق طیارے کو حادثہ میڈیکل ٹرانفسر کے دوران پیش آیا۔

میکسیکن نیوی نے مزید بتایا کہ  طیارے میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 4 نیوی کے افسران اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں5 افراد ہلاک ہوئے اور2  محفوظ رہے جب کہ ایک شخص لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Loading