Daily Roshni News

خدام الحجاج 2026 کیلئے سرکاری ملازمین کی سلیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

خدام الحجاج 2026 کیلئے سرکاری ملازمین کی سلیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل )اسلام آباد:  خدام الحجاج سال برائے 2026 کیلئے سرکاری ملازمین کی سلیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

خدام کے لیے اپلائی کرنے والے سرکاری ملازمین نے میرٹ خلاف ورزی پر وزیراعظم پورٹل پر شکایات کی ہیں اور  پورٹل پر کی گئی شکایت اور امیدواروں کو سلیکشن کے پیغامات بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔

پورٹل پر کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بغیرفزیکل ٹیسٹ میرٹ لسٹ لگا کرنئے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی، 20 دسمبرکی رات پورٹل پر رزلٹ اپ لوڈ ہوتےہی مخصوص افرادکو سلیکشن کے پیغام مل گئے، کامیاب امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ بھی ڈراپ کر دیے گئے۔

خدام الحجاج کیلئے سرکاری ملازمین سے درخواستیں 30نومبر تک طلب کی گئی تھیں، مبینہ بےضابطگیوں پر امیدواروں نے وزیراعظم شکایت پورٹل اور وفاقی محتسب کو درخواستیں دیں، درخواست میں میرٹ پر امیدواروں کے انتخاب کی استدعا کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر سال70فیصد پرانے اور 30فیصد نئے لوگوں کو شامل کیاجاتا ہے، آبادی کے تناسب سے تمام صوبوں کو کوٹہ دیا جاتا ہے، کےپی، بلوچستان، آزادکشمیر،گلگت بلتستان، سابقہ فاٹاکے سرکاری ملازمین نےدرخواستیں دی تھیں۔

Loading