Daily Roshni News

بزم اہل سخن پیرس کے زیر اہتمام معروف شاعر عاکف غنی کی تقریب رونمائی پیرس میں منعقد ہوئی۔

بزم اہل سخن پیرس کے زیر اہتمام معروف شاعر عاکف غنی کے دوسرے شعری مجموعے “خودی سے ماورا” کی تقریب رونمائی پیرس میں منعقد ہوئی

پیرس۔ فرانس(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔         منیر احمد ملک ) بزم اہل سخن پیرس کے زیر اہتمام معروف شاعر عاکف غنی کے دوسرے شعری مجموعے “خودی سے ماورا” کی تقریب رونمائی پیرس میں منعقد ہوئی جس میں ادب نواز پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی

پیرس میں مقیم معروف سینئر شاعر عاکف غنی کے دوسرے شعری مجموعے کی تقریب رونمائی پیرس کے نواحی علاقے سینٹ ڈینس کے معروف ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی

تقریب کی صدارت معروف شاعرہ ، ناول نگار شاز ملک نے کی

مہمان خصوصی معروف بزنس مین سردار ظہور اقبال تھے

 مہمان اعزاز میں سینیر شاعر مقبول الہی شاکر اور سینیر صحافی ملک منیر احمد تھے پروگرام کی نظامت کے فرائض سینئر شاعر ایاز محمود ایاز اور آصف جاوید آصی نے سرانجام دئیے

پروگرام کے شروع میں صدر محفل شاز ملک نے ادب کی شمع روشن کی

پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے میں کتاب “خودی سے ماورا” پر ملک منیر احمد  ، شاز ملک ، اور مقبول الہی شاکر نے مضمون پڑھے اور عاکف غنی کی شاعری کو سراہا

دوسرے حصے میں “مشاعرہ” رکھا گیا تھا جس میں پیرس کے مقامی شعراء نے اپنا کلام سنایا اور حاضرین نے دل کھول کر داد دی

شعراء میں اویس تراب گوندل ، حافظ جہانزیب کنجاہی  ، راز گوندل ، طاہرہ سحر ، عاشق رندھاوی ، مقبول الہی شاکر ، راجہ ظفر زعفران ، شاز ملک ، عاکف غنی ،ایاز محمود ایاز ، کامران شفیق ، اور آصف جاوید عاصی شامل تھے

مہمان خصوصی سردار ظہور اقبال نے پروگرام کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں اردو ادب کی شمع کو روشن رکھنے میں ادبی تنظیموں کا بہت اہم کردار ہے اور ہم ایسے پروگرامز کی سرپرستی جاری رکھیں گے.

Loading