Daily Roshni News

میئر لندن صادق خان کا ٹریفک فیس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

میئر لندن صادق خان نے  کنجیشن چارج (ٹریفک فیس ) میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے مکمل رعایت ختم کردی جس کے باعث  آج سے الیکٹرک گاڑیوں پر  بھی کنجیشن چارج لاگو ہوگا۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ 2 جنوری 2026 سے نیا رعایتی نظام نافذ ہوگا، رعایت کیلئے آٹو پے میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت الیکٹرک کاروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی جبکہ بڑی الیکٹرک وینز اور گاڑیوں کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روزانہ کنجیشن چارج 15 سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ کر دیا گیا، دیر سے ادائیگی پر چارج 21 پاؤنڈ تک ہوگا۔

اس حوالے سے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ ٹریفک کم کرنا معیشت کے لیے ناگزیر ہے، کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ ابتدا ہی سے عارضی تھا۔

Loading