ہالینڈ، پاکستان فیسٹیول ونٹر ایڈیشن 25 جنوری 2026 کو
دھوم دھام سے منعقد ہوگا ۔ نامور گلوکار ابرار الحق
اور گلو کارہ عینی خالد اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی)ہالینڈ کے مختلف شہروں میں پاکستان فیسٹیول کا انعقاد ہر سال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔امسال میلہ کمیٹی کے روح رواں جمیل احمد پاکستانی کمیونٹی کو موسم سرما میں بھی پاکستان فیسٹیول ونٹر ایڈیشن کے نام سے 25 جنوری 2026 کو ایونٹ منعقد کر رہے ہیں ۔ مذکورہ ایونٹ میں نامور گلو کار ابرار الحق اور گلو کارہ عینی خالد شرکت کے لئے پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں ۔ دونوں فنکار اپنی سحر انگیز آوازوں سے شائقین میلہ کو محظوظ کریں گے، جبکہ دیگر دلفریب سرگرمیاں بھی پروگرام کا حصہ ہوں گی۔
قارئین کی دلچسپی اور مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے میلہ کمیٹی کے چیر مین جمیل احمد اور روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کے مابین بذریعہ ٹیلی فون گفتگو
جو خصوصی طور پر پاکستان فیسٹیول ونٹر ایڈیشن 2026 پر کی گئی متذکرہ اخبار کے خصوصی ایڈیشن میں شائع کی جائے گی۔ ایونٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دئیے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

![]()

