*آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا*۔
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق) آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.
تقریب میں بطور مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان سے کمیونٹی افیئرز کونسلر شہزاد سلیم نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ چوہدری غلام مصطفی گجر،چوہدری اظہر ورک،محمد ندیم،لینز شہر سے میاں عمران عدیل،میاں روہیل،عرفان شاہد،سینڈ پولٹن سے شہزاد سدھو اور اسٹریا کے مختلف شہروں سے معزز مہمانوں نے بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر ہونے والی اس تقریب کے دوران مختلف مقررین نے تقاریر پیش کر کے بابائے قوم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان سے کمیونٹی افیئرز کونسلر شہزاد سلیم نے قائداعظم کی بے مثال قومی خدمات اور شاندار قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے افکار، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
تقریب میں شریک مقررین کا کہنا تھا کہ ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے قیام کی خاطر قائدین نے عظیم قربانیاں دیں، اُن کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
تقریب کے دوران ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاکا بھی اہتمام کیا گیا۔ اخر میں پاکستانی کھانوں سے لوگوں کی تواضع کی گئی۔
![]()







