Daily Roshni News

فرانس  میں نبی اللہ سیدنا عیسیٰؑ کے یوم ولادت پر 25 دسمبر حسن و حسین ویلفر ڈیتھ کمیٹی فرانس کے زیر اہتمام اجلاس منعقد ہوا ۔

فرانس  میں نبی اللہ سیدنا عیسیٰؑ کے یوم ولادت پر 25 دسمبر حسن و حسین ویلفر ڈیتھ کمیٹی فرانس کے زیر اہتمام اجلاس منعقد ہوا ۔

پیرس فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔ منیر احمد ملک)              فرانس  میں نبی اللہ سیدنا عیسی علیہ سلام کے یوم ولادت پر آج مورخہ 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات  حسن و حسین ویلفر ڈیتھ کمیٹی فرانس کے زیر اھتمام اجلاس منعقد ھوا ۔ جس میں درود وسلام ، تمام انبیا ء پر ایمان کا اظہار ختم النبین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبی سیدنا عیسی بن مریم علیہ سلام  کی فضلیت اور مقام پر مبنی حد یث پر روشنی ڈالی گئی ، صوفی اسکالر ڈاکٹر پیر سید کمال حسین شاہ نے دنیا میں امن بالخصوص فرانس و پاکستان کی ترقی وسلامتی کیلئے دعائیں کی اور فرانس میں رھنے والے ھر فرد کو فرانس کے مقامی قانون کے احترام کرنے کی تلقین کی ۔ پوری دنیا بالخصوص مسیحی برادری کو یوم ولادت کی مبارک باد دیتے ھوئے بلا تفریق رنگ ونسل وقوم مذھب ایک دوسرے سے پیار ، برداشت اور محبت کا پیغام دیا ۔اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے 149 یوم پیدائیش کی پاکستانیوں کو بھی مبارک باد دی گئی اور قائد کے اقوال کا بھی زکر کیا گیا ۔ آخر میں دو علحیدہ علحیدہ کیک ( سیدنا عیسی علیہ سلام اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ)کاٹے گئے۔

Loading