Daily Roshni News

ہنسنا منع ہے

ماہر نفسیات

ایک ماں کسی ماہر نفسیات کے پاس پہنچی اور کہنے لگی۔ ”میں اپنے بیٹے کے ہاتھوں سخت پریشان ہوں وہ مٹی کے لڈو بنا بنا کر کھاتا رہتا ہے۔“ گھبرانے کی کوء بات نہیں“ ماہر نفسیات نے کہا ”بڑے ہو کر اس کی عادت چھوٹ جائے گی اسے برداشت کر لیجئے۔ ماں نے کہا۔ ”جناب! …

ماہر نفسیات Read More »

Loading

ماسٹر صاحب

ماسٹر صاحب نے بچوں کو خاموشی کے فائدے بتائے اور پھر ان سے پوچھا”جو شخص مسلسل بولتا ہوا ور کسی دوسرے کوبولنے کاموقع نہ دے اسے ہم کیا کہیں گے؟“ پچھلے کونے سے آواز آئی ”ماسٹر صاحب۔“

Loading

بھیک

پہلا دوست:میرے خاندان کے کسی آدمی نے کبھی کسی کی نوکری نہیں کی۔ دوسرا دوست(حیرت سے) تو پھر وہ کیا کرتے تھے؟ پہلا دوست: بھیک مانگا کرتے تھے۔

Loading

بینشن

ڈاکٹر(بوڑھے مریض سے) میں تمہیں ایسی دوادوں گا کہ تم جوان ہو جاؤں گے۔ بوڑھا مریض (تقریباً چیختے ہوئے)نہیں نہیں ڈاکٹر ! اگر میں جوان ہو گیا تو مجھے”پینشن“ کون دے گا۔ ؟

Loading

کتا

دوڑ کا مقابلہ ہو رہا تھا سب لوگ دوڑتے ہوئے جا رہے تھے ان میں سے ایک موٹا آدمی بھی تھا۔ ایک آدمی نے کہا آپ تو پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ موٹے آدمی نے کہا پہلے یہ بتاؤ کہ میرے پیچھے کتا کس نے چھوڑا تھا۔

Loading

شرمناک بات

ایک نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کر رہا تھا۔ اتنے میں ایک خوبصورت لڑکی نوجوان کے پاس آئی۔ اس کا مزاج پوچھا تو نوجوان نے بتایا کہ یونیورسٹی کے دنوں میں یہ لڑکی اور میں ایک ساتھ سویا کرتے تھے۔ بیوی بولی کتنی شرمناک بات ہے۔ کہاں سوتے تھے۔ نوجوان نے …

شرمناک بات Read More »

Loading

نرس

ایک شخص نے اپنے ایک دوست کہا۔ معلوم ہوتاہے۔ علی کافی دن تک ہسپتال میں رہے گا۔ دوست نے پوچھا۔ کیوں ؟کیا تم اس کے ڈاکٹر سے مل چکے ہو۔ اس شخص نے جواب دیا۔ نہیں مگر میں اس کی نرس سے مل چکا ہوں۔

Loading

ماشاء اللہ ، انشاء اللہ

ایک ڈاکٹر کو ماشا ء اللہ اور انشاء اللہ کہنے کی عادت تھی۔ ایک دن ایک مریض ڈاکٹر کے پاس گیا اور کہا۔ مریض ۔۔۔ ڈاکٹر صاحب میری پیٹ میں درد ہے۔ ڈاکٹر۔۔۔ ماشاء اللہ ۔ مریض ۔۔۔ کیا میں مرجاؤں گا۔ ڈاکٹر۔۔۔ انشاء اللہ۔

Loading