Daily Roshni News

آئر لینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان گروپ اے کا  اہم میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا جس کے بعد پاکستان سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا اور میزبان امریکا اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم  میچ بارش کی وجہ سے  تاخیر کا شکار رہا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

امریکا اور پاکستان کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے) شروع ہونا تھا۔تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے میچ  پہلے کافی تاخیر کا شکار ہوا اور پھر منسوخ کردیا گیا۔ 

بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوا اوردونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا جس کے بعد گروپ اے میں امریکا 5 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان اپنے گروپ کا آئرلینڈ کے خلاف آخری میچ  کھیلنے سے پہلے ہی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ایونٹ میں رہنے کے لیے  پہلے تو آئرلینڈ اور امریکا کا میچ ہونا ضروری تھا اور اگر میچ ہوتا تو اس میں امریکا کی شکست  بھی ضروری تھی۔  

تاہم گروپ اے سے بھارت اور امریکا کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے بعد اب 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ بے معنی ہوگیا۔

پاکستان کے ساتھ آئرلینڈ بھی آفیشل طور پر ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

گروپ اے کی صورتحال

بھارت 3 میچز میں مسلسل کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، امریکا 4 میچز میں 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان، آئرلینڈ، بھارت اور کینیڈا نے ابھی اپنا آخری گروپ میچ کھیلنا ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں پہلے امریکا اور پھر بھارت نے شکست دی جبکہ گرین شرٹس کو کینیڈا کے خلاف میچ میں کامیابی ملی تھی۔

Loading