Daily Roshni News

آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج قومی اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے کا امکان

سپریم کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت کے حوالے سے آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج قومی اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان تھا اور اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی تھی۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج کے بجائے کل بروز اتوار کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ارکان اسمبلی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز آج فرانس سے وطن واپس پہنچ جائیں گے جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری چین سے آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئینی ترامیم کل پارلیمنٹ میں پیش کی جا سکیں گی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل بروز اتوار کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اہم آئینی ترامیم کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 7 بجے طلب کر لیا ہے۔

Loading