آداب گفتگو سے شخصیت کو سحر انگیز بنائیے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ آداب گفتگو سے شخصیت کو سحر انگیز بنائیے)دل فریبی اور جاذبیت انسانی صفات میں سے انتہائی قیمتی اور لازوال ہےکہ یہ دوسروں کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے۔ گو دل فریبی اور سے جاذبیت فطری علیہ ہے۔ اکثر اوقات اسے فطرت ثانی بھی کہا جاتا ہے مگر یہ حاصل بھی کی جاسکتی ہے۔ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ پر کشش نظر آنے کے لیے خوبصورت چہرہ ضروری ہے حالانکہ اکثر جاذب ہستیوں کا جب جائزہ لیا گیا تو ان کی جاذبیت کا راز دیکھے نین نقش میں نہیں بلکہ ان کے اجلے لباس میں تھا۔ لہذا اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ جاذب نظر آئیں تو سب سے پہلے اپنے لباس پر توجہ دیجیے اور اپنے آپ کو بے جاپڑ مردگی کے خول سے نکال کر اپنے چہرے پر خوشگوار تاثر کا غازہ ملیے۔ ہنستا ہوا چہرہ بذات خود ایک حسن ہے۔ پھر ایک نظر اپنے سراپا پر ڈالیے۔
اپنے ہاتھوں کو اناڑیوں کی طرح ادھر ادھر مت پھیلائے نہ زیادہ حرکت دیجیے اور اپنی چال کے بے ڈھنگے پن کو دور کیجیے۔ آپ کی چال میں کچھ ز بنائی خرابی ہو یا آپ چلتے ہوئے ہاتھوں کو حرکت دینے کے عادی ہیں تو باقاعدہ ورزش کی عادت اپنا کر ان خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش شروع کر دیں کہ جاؤ بیت ایسی چیز ہے جو پہلی نگاہ ہی میں موہ لیتی ہے۔ آپ کا روکھا اور بے ڈھنگا پن آپ کی شخصیت کو بالکل ختم کر دے گا۔
اس کے بعد نمبر آتا ہے آپ کی آواز اور لب و لہجہ کا۔ آپ کی آواز اور لہجہ پرکشش ہو مگر اس میں سلیقہ نہ ہو کھردرے لہجے میں بات کرنا یا گفتگو کے دوران آخری فقرے یا لفظ کو حذف کر دینا اور مذکر مونث کا امتیاز کیے بغیر غائبانہ بات جاری رکھنا اور دوران ان گفتگو بڑی بڑی گالیاں دینا، اپنا تکیہ کلام بار بار دو ہر انا یہ سب کچھ ہمارے شگفتہ مزاج کی نشان دہی نہیں کرتے بلکہ ان سب سے ہمارا پھوہڑ پن عیاں ہوتا ہے اور ایسی باتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں آداب گفتگو سے دور کا واسطہ نہیں۔ لب ولہجہ کے متعلق یہ بھی ضروری نہیں کہ اردو بولتے وقت لکھنوی طرز یا حید ر آبادی لہجے اور دہلوی ہونے کی سند پیش کی جائے اور پنجابی سندھی کے لیے قدیم و جدید کے چکروں میں پڑا جائے۔ یہاں بات ادائیگی کی ہے کہ ہم خواہ کوئی زبان بولیں ادائیگی کے لیے لہجہ نرم شستہ رکھیں تاکہ وہ سننے والوں کے کانوں میں رس گھولے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہت سے حسین چہرے والوں سے لوگ اس لیے بیزارد کھائی دینے لگتے ہیں کہ ان کی آواز اور گفتگو خوبصورت نہ تھی۔ اسی لیے کسی سے بات کرتے وقت آپ کتنے بھی رنج اور غصے میں ہوں اپنا لب ولہجہ نہ بگاڑ ہے۔ بڑی اونچی آواز میں نہ بولیے اور کسی طور پر بھی گفتگو کے دوران شرط باندھنے کی طرح اپنی انگلی یا ہاتھ بار بار نہ لہرائے تا کہ یہ آپ کے سخت مزاج، اکھٹر اور بد مزاج ہونے کی دلیل نہ بنے۔
ایک پرانی کہاوت ہے زبان شیریں ملک گیری اور اس کے ساتھ یہ بھی محاورہ عام ہے کہ زبان کا زخم نہیں بھر پاتا تلوار کا بھر جاتا ہے۔ اس لیے بات کرتے ہوئے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے بلکہ اس کے لیے بچپن کے قاعدے کا پڑھا ہوا فقرہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ پہلے بات کو تو لو پھر منہ سے بولو۔ ہمارے ہاں اکثر بہنیں اس فن پر بڑی نازاں ہیں کہ وہ بڑے دھڑلے سے بات کہہ گزرتی ہیں اور کسی کو طعنہ دینے میں کمال رکھتی ہیں۔ طعنہ دینا یا طعنے کا ادھار ند رکھنا تو بعض عورتوں کی فطرت ہے۔ مگر آپ اتنی احتیاط کیجیے کہ کتنی ہی سخت بات کہتے ہوئے آپ کے چہرے کے تاثرات برے نہ ہوں بلکہ اپنے ہونٹوں کی مسکر بہت اور آواز کی خوبصورتی کو کبھی نہ بھول پائیے۔ اپنی ہی بات پر مت اڑے رہئیے۔ اس سلسلہ میں دوسروں کے اصولوں کو بھی مد نظر رکھیے۔
با اصول اور دیانت دار ہونا بری بات نہیں مگر کھری بات حجٹ سے کسی کے منہ پر نہ دے مارئیے اور بات کرتے انتہا تک نہ پہنچ جائیے کہ اس طرح پوری محفل آپ سے اکتا جائے گی۔ طعنہ زنی کر کے وقتی مسرت تو حاصل کی جاسکتی ہے مگر یاد رکھئیے طعنہ سننے والی بھی وقتی طور پر اپنی بے عزتی برداشت کرے گی اور پھر وہ موقع کی تلاش میں رہے گی کہ بھری محفل میں بھی آپ کی بھی ہنسی اڑائی جائے آپ پر بھی کوئی بات کسی جائے۔ اس سلسلہ میں یہ بات یاد رکھیے اگر آپ مذاق میں کسی کی برائی کی نشان دہی کرتی ہیں، اور جس کی کرتی ہیں وہ بھی آپ کے ساتھ شامل ہو کر اپنا مذاق خود اڑائے مگر یہ بات اس کے دل میں بیٹھ جائے گی اور وہ آپ کا مذاق اڑائے بغیر چین نہ کر پائے گی۔ اکثر لڑکیوں میں یہ فیشن بھی عام ہے کہ اپنی سہیلیوں میں بات کرتے وقت اپنے لہجے میں انتہائی دلکشی سمیٹ لیں گی ایسی لڑکیوں کو کسی سہیلی سے فون پر گفتگو کرتے دیکھیے۔ ساری شائستگی سارا حسن ذوق ان کے لہجے میں سمٹ آتا ہے مگر عام بول چال میں وہی کرختگی وہی گھر در پن یا دوغلا پن تو کسی طور پر پسندیدہ نہیں بلکہ دلکشی کی عادت کو اور بھی خراب کرتی ہے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ فروری2018