تہران اور بیروت حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی پراکسیز کو منہ توڑ ردعمل دیا ہے، اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم برائی کے محور ایران کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، کل ہم نے نصراللہ کے نائب کو ختم کردیا جو مجدالشمس میں قاتلانہ حملے کا ذمہ دار تھا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی جگہ سے اسرائیل کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گا، اسرائیل ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے شہریوں کو مشکل دنوں کا سامنا ہوگا، بیروت حملے کے بعد اسرائیل کو تمام اطراف سے خطرات کا سامنا ہے، ہم کسی بھی خطرے کے سامنے متحد رہیں گے۔