اسلام آباد سے لاہور بس کے ذریعے سفر کے دوران آصف صاحب کو ایسی سیٹ ملی جہاں ایک عورت بھی بیٹھی ہوئی تھی جس نے مسحورکن خوشبووالا سینٹ لگا رکھا تھا۔ لاہور پہنچنے سے ذرا پہلے آصف صاحب نے اس عورت کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا۔
”آپ کون سا سینٹ استعمال کرتی ہیں میں بھی اپنی بیوی کے لئے خریدنا چاہتا ہوں…“ بس اسٹاپ پر رک چکی تھی عورت اپنا بیگ سنبھال کر اٹھتے ہوئے بولی۔ ”اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو اپنی بیوی کے لئے سینٹ نہ خریدتی … اگر آپ اپنی بیوی کے لئے یہ سینٹ خریدیں گے تو ہر شخص اس سے یہی سوال کرے گا۔“