Daily Roshni News

امریکا کی ایران کو اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملوں کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملے کیے تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔

امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے، کوئی ابہام نہ رہے۔

لنڈاتھامس نے کہا کہ امریکا مزید گشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست حملوں کا خاتمہ ہوناچاہیے۔

اس موقع پر ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران اسرائیلی حملے کا اپنے منتخب وقت میں جواب دینے کا حق رکھتا ہے، امریکی حکومت اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے وہ اس کے نتائج بھگتے گی۔

Loading