Daily Roshni News

اگر کسی مدرسے میں ریاست دشمن چھپے ہیں تو ہم کارروائی کیلئے تیار ہیں: علما

مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کا کہنا ہے کہ اس اعلان پر تمام مکاتب فکر کے علما کا اتفاق ہے کہ اگر کسی مدرسے میں کوئی ریاست دشمن چھپے ہوئے ہیں تو ہم ان کے خلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔

کراچی میں  اتحاد تنظیمات المدارس کے عمائدین، مفتی منیب الرحمان اور علامہ شبیر میثمی سمیت دیگر علماکی پریس کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی نے کہا ریاست کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن نہیں ہو رہی، ہم تو چاہتے ہیں رجسٹریشن ہو اور بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں تاکہ ہر چیز کا ریکارڈ رہے۔

پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہم نے کبھی ملکی سلامتی کے خلاف کام نہیں کیا، ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے کبھی فساد سے فائدہ اٹھانے کا سوچا تک نہیں، ہمیں حریف کے بجائے حلیف سمجھا جائے۔

Loading