Daily Roshni News

بائیڈن سے متعلق درست پیشگوئی کرنیوالی نجومی نے اگلے امریکی صدر کا نام بتادیا

امریکی صدر جوبائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کی تاریخ کی درست پیشگوئی کرنے والی نجومی نے اگلے امریکی صدر کا نام بتادیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ کا کہنا ہے کہ ستاروں کے مطابق امریکا کے اگلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوسکتے ہیں۔

ایمی ٹرپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے عروج پر ہیں، انہیں آنے والے دنوں میں مزید غیر معمولی چیزوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایمی ٹرپ نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ کملا ہیرس 2024 میں امریکی صدر کے لیے انتخاب لڑیں گی۔

خاتون نجومی نے کہا ہے کہ جوبائیڈن بہت بوڑھے ہیں اور انہیں مستقبل قریب میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جوبائیڈن کو کسی قسم کے صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے یا ان کی صحت مسلسل گر سکتی ہے۔

ایمی ٹرپ نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ امریکا میں اگست کا مہینہ مشکل ہو سکتا ہے اور آگے مزید سیاسی بدامنی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان 21 جولائی کو کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا تھا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔

بائیڈن سے متعلق درست پیشگوئی کرنیوالی نجومی نے اگلے امریکی صدر کا نام بتادیا
فوٹو: اسکرین شاٹ

جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروں گا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

اس سے قبل خاتون نجومی ایمی ٹرپ نے جو بائیڈن کے 21 جولائی کو انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔

Loading