Daily Roshni News

بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کردی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کردی گئی۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق جولائی اور اگست کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

Loading