Daily Roshni News

بچوں سے ھی سحری وافطاری کی رونق ھوتی ھے

بچوں سے ھی سحری وافطاری کی رونق ھوتی ھے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہمارے بچپن میں بہت سخت گرمی کے روزے تھے، اس لئے بچوں کو اکثر چڑی روزہ یعنی آدھا روزہ رکھوایا جاتا تھا۔ 12 بجے روزہ افطار کروا دیا جاتا تھا۔۔۔

کئی بار ھم دو آدھے روزوں کو جمع کر کے کہتے تھے ھمارا ایک روزہ ھو گیا۔۔۔

کیا خوبصورت اور سادہ دور تھا وہ بھی۔۔۔ سحری کو بڑے بڑے ڈھول بجاتے ھوئے جگانے والے بھی آیا کرتے تھے۔۔۔

ھر گھر میں ٹائم پیس ھوتی تھی جس پر الارم لگایا جاتا تھا ھم بچے بھی شوق سے سحری و افطاری کیا کرتے تھے۔۔۔

سحری ٹائم پراٹھے دہی ملائ رات والا سالن اور چائے یا لسی ھوا کرتی تھی اور افطاری ٹائم پکوڑے کھجور نمکو اور لیموں والا لال شربت۔۔کبھی کبھی باہر سے سموسے کچوری جلیبی منگوا لی جاتی تھی۔۔یا پھر گھر میں آلو سرخ لوبیا اور چنے کا املی والا چاٹ بنا لیا جاتا تھا۔۔۔

فروزن فوڈز کا اس وقت کوئی تصور نہ تھا۔۔۔

سچ پوچھیں تو بچوں سے ھی سحری وافطاری کی رونق ھوتی ھے انھیں آدھا روزہ رکھیں یا پورا نہ روکا کریں

اللہ سب گھروں میں رزق کی فراوانی ھو اور رمضان کی رونقیں قائم ودائم رھیں آمین ثم آمین۔🤲

Loading