Daily Roshni News

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم ، کمیونٹی کے لئے خصوصی مراعات

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم ، کمیونٹی کے لئے خصوصی مراعات

غسل میت ، کفن اور نماز جنازہ کی مفت خدمات سرانجام

دی جائیں گی۔ خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی

میت گاڑی کے لئے دیئے گئے نمبروں پر 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے  ہیں

ابراہیم غازی  ۔  0880078692     ملک مسعود ۔   0641217070

ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ – – جاوید عظیمی )جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی نے مذکورہ مسجد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران شرکائے تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کمیونٹی کے لئے سہولیات مہیا کی ہیں، آج اس سلسلے میں آپ سب کے لئے مزید مراعات کا اعلان کیا جارہا جس کے تحت میت کو غسل ، کفن اورنماز جنازہ کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔ ملک مسعود نے مزید کہا اگر کسی کا انتقال ہو جاتا ہےتو فوری رابطہ کریں تاکہ میت کو مسجد لانےکے لئے میت گاڑی کا انتظام کیا جا سکے ، انھوں نے مزید کہا کہ میت گاڑی کے لئے آپ کو ادائیگی کرنی ہوگی مگر یہ سروس 24 گھنٹے دستیاب ہے ۔ میت گاڑی کے لئے آپ دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں

ابراہیم غازی  :  0880078692

ملک مسعود : 0641217070

مذکورہ مسجد کے خادم اعلیٰ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مندرجہ بالا سطور میں تحریر کردہ امورکے لئے آپ ہمہ وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں یہ تمام امور اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے لئے سر انجام دیئے جاتے ہیں۔

Loading