Daily Roshni News

خلیل الرحمان قمر کی تازہ غزل آپکی نظر۔۔۔شاعر۔۔۔خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمان قمر کی تازہ غزل آپکی نظر

شاعر۔۔۔خلیل الرحمان قمر

سوچا تھا کہ رنگیں مرا ماحول کرے گی

لیکن مجھے کیا علم تھا چھترول کرے گی

میں تو یہی سمجھا تھا اداکارہ ہے کوئی

جو میرے ڈرامے میں کوئی رول کرے گی

کیوں اُس نے چرایا ہےمرے فون کا ڈیٹا

دنیا پہ عیاں اب وہ مرے پول کرے گی

عورت کو میں کمزور سمجھتا رہا لیکن

کیا علم تھا وہ پٹھا مرا گول کرے گی

سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ سب لُوٹ کے مجھ سے

اک پل میں مجھے صاحبِ کشکول کرے گی

بیگم کو دکھاؤں گا میں جب زخم یہ اپنے

وہ دیکھ کے ہر زخم کو لاحول کرے گی

اے جانِ قمر اب بھی اگر تُو نہیں سدھرا

وہ -ـــ—میں پہلے سے بڑا ہول کرے گی

خلیل الرحمان قمر

Loading