Daily Roshni News

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرکا مودی حکومت سے پاکستان سے بات چیت شروع کرنےکا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ  نے مسائل حل کرنے کے لیے مودی حکومت سے پاکستان سے بات چیت شروع کرنےکا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فاروق عبداللہ نے جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تعاون تنظیم سارک بھی بحال کرنے پر زور دیا۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ فوجی اقدامات مسائل کو حل نہیں کرسکتے، پڑوسیوں سے بات چیت کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت پُرامن ماحول چاہتی ہے، اس کے لیے دروازے کھولے جائیں، سارک کو بحال کریں، سارک اس پورے علاقے کی بھلائی کے لیے بنائی گئی تھی۔

Loading