Daily Roshni News

سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امن مذاکرات میں بھارت بھی شریک ہوگا

بھارت نے سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امن مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے یوکرین امن مذاکرات میں بھارت شریک ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوکرین امن مذاکرات 5 اور 6 اگست کو ہو رہے ہیں۔

یوکرین امن مذاکرات میں 30 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

Loading