صحیح عبادت
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آپ عبادت ایسے کریں گویا آپ اللہ کو دیکھ رہے ہیں اور اگر یہ نہ ہو سکے تو کم از کم یہ کیفیت ضرور ہو کہ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے یہ کیفیت دو طرح سے حاصل ہوتی ہے
ایک راستہ تو یہ ہے کہ کوئی کھڑا ہوا اور اچانک جناب الٰہی میں حاضر ہو گیا اور دنیا و مافیھا سے بے خبر ہو گیا
یہ جذب کا راستہ ہے
اللہ کسی کسی کو یہ کیفیت عطا کرتا ہے اور یہ کیفیت جسے عطا ہوتی ہے کوئی ضروری نہیں کہ ایسا بندہ بہت بڑا عالم یا عابد ہو اللہ کا کرم جس کو اُس کے لیے چن لے
دوسرا راستہ سلوک اور مجاہدے کا ہے کہ بار بار یہ خیال لانے کی کوشش کرے کہ میرا مولیٰ مجھے دیکھ رہا ہے
یہ خیال دو طرح کا ہو سکتا ہے
ایک عابدانہ و مجرمانہ انداز سے اور دوسرا عاشقانہ انداز سے
یہ کیفیت بڑھ کر اس حد تک بندے کو پہنچا دیتی ہے کہ وہ زبان حال سے گویا ہوتا ہے
اسی کے نور سے تم اس کو
بے چون و چرا دیکھو
وہ اک نور مقدس ہے
وہاں چون و چرا کیسا
۔۔فَـأَيْنَمَـا تُـوَلُّـوا فَثَـمَّ وَجْـهُ اللَّهِ۔۔۔۔‼️
جہاں کہیں بھی تم رخ کرو وہاں اللہ کا چہرہ ہے !
اللّٰہ کی حقیقت ہر جگہ ہے اسکی توجہ ہر ساعت میں ہر لمحے میں ہے اور اسکی تجلیات کا نور کائنات و عالمین کے ہر ذرے میں ہے
یعنی ہم جہاں بھی رخ کرتے ہیں
وہاں اللہ کی تجلیات کے بے شمار رنگ موجود ہیں
لیکن ہم کتنے غافل ہیں!
ہم کہاں جارہے ہیں۔۔۔؟
ہم کس سمت میں ہیں۔۔۔؟
ہم کس جگہ کھڑے ہیں۔۔؟
کس طرف جانے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں۔۔۔؟
ہر طرف اللہ موجود ہے
اللہ ہر جگہ ہے اور وہ ہر جگہ میں ہے
ہماری آنکھیں ان تجلیات کو نہیں دیکھ پاتیں
جب تک ہم اپنے دلوں کو صاف نہیں کرتے جب تک ہم دنیا کی محبت سے آزاد نہیں ہوتے۔۔۔۔
✍️۔۔۔عاشق حق اپنی روحانی نظر کو بیدار کرتا ہے
اور وہ ہر جگہ اللہ کی موجودگی کو محسوس کرتا ہے
لیکن پھر بھی اس کے دل میں ایک خلش ایک ادھوری تڑپ باقی رہتی ہے ایک پیاس لامتناہی مسلسل رہتی ہے
کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اللہ کا حقیقی قرب ابھی مکمل نہیں ہوا وہ ہر جگہ اللہ کی تجلیات کے رنگ دیکھ تو رہا ہوتا ہے لیکن وہ اس سے مکمل طور پر وصل نہیں کر پا رہا ہوتا
اس کی اپنی ذات کی پردہ داریاں اس کے دل کو ان تجلیات سے چھپائے رکھتی ہیں۔۔۔
یہ دردناک حقیقت عاشق کے دل میں مسلسل رہتی ہے ۔۔
✓۔۔۔جب تک وہ عشق میں کامل نہیں ہوتا
✓۔۔۔اپنی ذات کی نفی نہیں کرتا
✓۔۔۔اپنے دل و روح کو پاک نہیں کرتا
✓۔۔۔ تب تک یہ پردے اسکی راہ میں حائل رہتے ہیں
✍️۔۔۔سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم ۔۔۔۔
عشقِ حقیقی ۔۔