فلسطینی قیدی سے جنسی تشدد میں ملوث اسرائیلی اہلکاروں کی گرفتاری کے حکم کے خلاف انتہا پسند مظاہرین نے دو اسرائیلی فوجی بیسز پر دھاوا بول دیا۔
گرفتاری رکوانے کےلیے اسرائیلی مظاہرین نے ملٹری پولیس سے لڑائی بھی کی جب کہ مظاہرین میں اسرائیلی انتہا پسند ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صورتحال قابو کرنے کےلیے شمالی محاذ پر سرگرم اہلکاروں کو بلانا پڑا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے بیسز میں گھسنے کی مذمت کی ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادتی میں ملوث اہلکاروں نے ویڈیو پیغام میں اسرائیلی عوام سے باہر نکلنے اور گرفتاری رکوانے کا مطالبہ کیا تھا۔