قومی امن کمیٹی برائے بین المذہب ہم آہنگی و انسانی حقوق خیبر پختون خواہ اور فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران نے عظیم الشان ریلی نکالی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)آج قومی امن کمیٹی برائے بین المذہب ہم آہنگی و انسانی حقوق خیبر پختون خواہ اور فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران نے مشترکہ طور پر افواج پاکستان اور پاکستان کے اداروں کے حق میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی یہ ریلی ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور سے روانہ ہو کر قلعہ بالا حسار پر ختم پذیر ہوا۔ ریلی کی سربراہی قومی امن کمیٹی برائے بین المذہب ہم آہنگی و انسانی حقوق خیبر پختون خواہ کے وائس چیئرمین عادل خان اور فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے صدر محمد ابرار خلجی نے کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے قومی امن کمیٹی برائے بین المذہب ہم آہنگی و انسانی حقوق خیبر پختون خواہ کے وائس چیئرمین عادل خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارے ادارے ہیں تو ہم ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے افواج پاکستان کی حوصلہ افزائی کرے اور ہر قدم پر اُن کے ساتھ چلے ۔ریلی میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے صدر ابرار خلجی کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے پاک فوج کی قربانیوں کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ یہ بوجھ بھی ہماری ہے یہ ادارے بھی ہمارے ہیں یہ پولیس بھی ہمارے ہیں کیونکہ ہم صرف امن چاہتے ہیں جو ہمیں صرف اپنے ادارے دے سکتے ہیں۔ آخر میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذہب ہم آہنگی و انسانی حقوق خیبر پختون خواہ کے وائس چیئرمین عادل خان اور فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے صدر محمد ابرار خلجی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا