Daily Roshni News

ماہانہ محفل گیارہویں کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہوئی علامہ غلام  مصطفٰے کا علمی فکری خطاب جبکہ حاجی رخسار کی جانب سے لنگر غوثیہ  پیش کیا گیا۔۔۔

ماہانہ محفل گیارہویں کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہوئی

علامہ غلام  مصطفٰے کا علمی فکری خطاب جبکہ حاجی رخسار کی جانب سے لنگر غوثیہ  پیش کیا گیا۔۔۔

نیدر لینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی) امام الاولیاء سیدنا شیخ عبدلقادر جیلانی المعروف حضور غوث اعظم ؓ کے نام سے منسوب گیارہویں شریف کی با برکت تقریب کا انعقاد دنیا بھر میں موجود آپؓ کے  عقیدت مند انتہائی عقیدت واحترام سے کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں اس سلسلے میں گیارہویں شریف کی روحانی  با برکت تقریب کا انعقاد پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعت کا نذرانہ مجتبٰے خادم بٹ نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ مذکورہ مرکز کی مسجد کی امام و خطیب علامہ حافط غلام مصطفٰے نقشبندی   نے اپنے علمی فکری خطاب میں جہاللت کو تاریخی پس منظر میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ جہالت ساڑھے 14سو سال سے قبل بہت عروج پر تھی لیکن جب اللہ تعالٰی کے پیارے اور آخری رسولﷺ اس دنیا میں تشریف لائے تو آپکی آمد سے جہالت کےکالے بادل اندھیرے چھٹنے لگے  اس موقعہ پر علامہ غلام مصطفٰے نقشبندی نے صحابہ کرام کے ایمان افروز واقعات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام ؓ کے ایمان کامل سے متعلق بھی روشن مثالیں پیش کیں ۔

صحابہ کرامؓ کا ایمان اتنا کامل اور مضبوط تھا کہ رسول محتشمﷺ کسی عمل سے باز رہنے کو ارشاد فرماتے تو صحابہ کرام سختی سے عمل کرتے  اس ضمن میں حضرت ابو ذر غفاری ؓ کے واقعے کو خاص طور پر بیان کیا گیا  جبکہ اسی کے ساتھ سونے کی انگھوٹھی کا ناقابل فراموش ایمان افروز واقعہ بیان کر کے حاضرین کے قلوب واذہان کو منور کیا ۔ ایک موقعہ پر علامہ غلام مصطفٰے نے کہا کہ نبی رحمت ﷺ کے اولین مخاطب صحابہ کرام تھے ، انھوں نے بھی  رسول مکرمﷺ کے ارشادات پر کامل طریقے سے عمل کر کے آپ ﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا عملی  مظاہرہ کیا آج ہم جن کے نام سے محفل گیارہویں شریف سجا کر بیٹھے ہیں یعنی حضور غوث اعظمؓ نے بھی آپ ﷺ کی تعلیمات پر صدقے دل سے عمل کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔

دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے فضل  و کرم سے ہمیں بھی اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کی توفیق اور رسولﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین پروگرام کے اختتام پر حاجی رخسار احمد کی جانب سے لنگر غوثیہ سے حاضرین کی تواضع کی گئی ۔

Loading