Daily Roshni News

معروف قوال صابری بردران اللہ تعالیٰ انھیں غریق رحمت کریں۔

معروف قوال صابری بردران

اللہ تعالیٰ انھیں غریق رحمت کریں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ) قوالوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو بہت سے قوالوں نے نعتیہ کلام پڑھ کر شہرت پائی مگر جو شہرت، عزت ،عروج اور عوامی قلبی  پزیرائی صابری برادران   کے حصے میں آئی وہ آج تک کوئی قوال حاصل نہیں کر سکا قوال غلام فرید صابری اور مقبول احمد صابری نے کئی  شعراء کو بھی عوامی مقبولت دلوا دی ۔صابری برادران کو قوالی پر وہ ملکہ حاصل تھا کہ سننے والا دم بخود ہو جاتا  جبکہ ان کی  آوازیں اتنی مسحور کن تھیں کہ قوالی کاادراک رکھنے والوں پر روحانی کیف طاری ہو جاتا تھا۔ ان کی شہرہ آفاق قوالیوں میں تاجدارحرم، سرلامکان سے طلب ہوئی اور بھر دوجھولی  میری یا محمد ﷺ آج بھی  عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔ صابری براردران دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھے، اللہ تعالیٰ صابری برادران مرحومین کے درجات فرما کر اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین۔

Loading