قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی بڑی بیٹی کو رخصت کرنے کے بعد ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں پہلے مہندی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی، اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔
تاہم گزشہ روز رخصتی ہوئی ہے، بڑی بیٹی کو رخصت کرنے کے بعد شاہد آفریدی عرف ’لالا‘ نے ٹوئٹر پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے لکھا ’ میری پیاری بیٹی جیسے یہ کل کی ہی بات تھی جب میں نے تمھیں اپنے ہاتھوں میں اٹھایا تھا، اور اسی دن میں نے اپنے آُ سے وعدہ کیا کہ میں کبھی بھی تمھارا ساتھ نہیں چھوڑوں گا‘۔
آفریدی نےلکھا کہ’ اگرچہ آپ ایک نئی زندگی کی شروعات کررہی ہیں، میرے دل میں آپ ہمیشہ رہیں گی کیوں کہ میں وہ آدمی ہوں جس سے سب سے پہلے آپ سے پیار کیا‘۔
شاہد آفریدی نے بیٹی کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا کہ’ اللہ آپ دونوں کو ایک خوبصورت گزارنے کا موقع دیں‘
واضح رہے کہ اس شادی کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان نے شرکت کی۔