نعت شریف
ان کی ہستی ہے محمد، ان کی ہستی، محمود
ان کی ذات پہ خدا بھی خود پڑھتا ہے، درود
اپنے نور سے کیا، نور آپ کا، جدا
اپنے نور پہ خدا خود ہی ہو گیا، فدا
خود ہے شاہد و شہید، خود شہود و مشہود
ابھی آدم تھا گارے مٹی کے ہی، درمیاں
ابھی کائنات کا تھا کہاں نام و نشاں
ان کے نور کا ستارہ تھا عرش پہ، موجود
سب سے پہلے ہوا نور ان کا، خلق
ان کے نور سےبنے ہیں یہ زمین و فلک
ہے موجب تخلیق دو عالم ان کا، وجود
بھیجا آدم نے ذات احمد پہ جب، درود
راضی آدم سے ہو گیا خدائے ودود
گونجا آدم کی بخشش کا ہے عرش پہ، سرود
ناصر نظامی