یونان:(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء )جس پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان (پی جے اے) کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں (پی جے اے) کے یوم تاسیس کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں یونان میں مقیم صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں (PJA) کی صحافتی سرگرمیوں کو سراہا گیا اور اس کے ذریعے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یونان:(انصر اقبال بسراء سے )
تقریب آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ،جس کے نے آقا کی شان میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ کر سماں بندھ دیا،
تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر (PJA )یونان میاں صفدرجاوید نے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی،انہوں نے (PJA) کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے صحافیوں کی پیشہ ورانہ ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر بات کی،
سینئیر نائب صدر شاہد ساقی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ (PJA) کی کامیاب کاوشوں کے ذریعے صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے،
اس موقع پر (PJA) کے مستقبل کے اہداف اور یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مدد سے تنظیم کی مزید ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تمام شرکاء نے (PJA) کی کامیابی کے لیے دعا کی اور اس کی جدوجہد میں بھرپور تعاون کا عہد کیا۔آخر میں یوم تاسیس کیک کاٹا گیا ۔