Daily Roshni News

پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے اندر شروع کیے جانے والے کھانے کے کاروبار

پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے اندر شروع کیے جانے والے کھانے کے کاروبار

چکن سوپ ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) آپ کو پتہ ہے اگے سردیاں آنے والی ہیں اس لئے یہ کاروبار اچھا ہے تقریباً 80 ہزار  سے 1.5 لاکھ روپے تک شروع ہو سکتا ہے بازار یا سڑک کنارے اس کو شروع کر سکتے ہیں اس کیلئے سامان بڑے دیگچے گیس سلنڈر یا چولہا  اور برتن چاہیے ہو گے سردیوں میں سوپ کی مانگ بڑھتی ہے بڑا پیالہ پچھلے سال میں 150 کا لیتا رہا ہوں یخنی کا کپ 50 کا انڈہ 40 کا اور اس کام کو آپ پارٹ ٹائم کر سکتے ہیں

باربی کیو تکہ🍗

یہ کام زیادہ تر لاہور کراچی اور دوسرے شہروں میں بہت پسند کیا جاتا ہے پاکستان میں تقریبا ہر جگہ ہی یہ کام چل جاتا ہے کیونکہ پاکستانی عوام تکوں کو بہت پسند کرتی ہے اور یہ کام بھی 1 لاکھ روپے سے لے کے ڈیڑھ لاکھ تک شروع ہو جاتا ہے اس کے لیے اپ کو ایک کاؤنٹر سیخیں کچھ برتن چاہیے ہوتے ہیں

فاسٹ فوڈ🍔

یہ کام بہت اچھا ہے میرا ایک دوست نے یہ کام شروع کیا ماشاءاللہ اس نے اج دوسری برانچ بھی کھول لی تو بات کرنے کا مقصد یہ ہے اس کام کے اندر بھی بہت پیسے ہیں اج سے کچھ عرصہ قبل ہم کالج کے پاس ایک ادمی سے شوارما کھاتے تھے 100 کا شوارما تھا اپ اس کو ویجیٹیبل شوارما کہہ سکتے ہیں اس میں چکن کی مقدار کم لیکن کھیرا گاجریں زیادہ ہوتی تھی اور وہ ان پہ ایسے مصالحے ڈالتا تھا کہ ٹیسٹ بڑھ جاتا تھا اپ یقین جانیں  میں نے لاہور میں کئی جگہوں سے شوارما کھایا لیکن جو ذائقہ اس چھوٹے سے ڈھابے میں تھا وہ کہیں نہیں ملا تو اپ یہ کام بھی کر سکتے ہیں اس کے لیے بہتر یہی ہے کہ اپ کسی جگہ پر تھوڑا ٹائم سیکھیں پھر یہ فاسٹ فوڈ کا کام سٹارٹ کریں

یہ سارے کام پارٹ ٹائم کر سکتے ہیں اور انشاءاللہ اس میں فائدہ ہوگا لیکن ایک اور چیز اپنے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں اور سیٹینگ اچھی رکھیں

آپکے ذہن میں بھی کوئی آئیڈیا ہے تو ممبرز کے ساتھ نیچے انبکس میں شئیر کر سکتے ہیں

Loading