Daily Roshni News

پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی سیاست کررہی ہے: عرفان صدیقی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی سیاست کررہی ہے۔

ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چار سال وزیراعظم رہے لیکن حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کھول کرنہ دیکھی، آج وہ بدنیتی کی بنیاد پر حمودالرحمان کمیشن کا معاملہ اُٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو شیخ مجیب اورآرمی چیف کویحییٰ خان کہہ رہے ہیں، اگر ایسا ہے تو بتائیں کہ آج کی مکتی باہنی کون ہے؟

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا سیاسی کردار یہ تھا کہ فوج سیاست میں نہ آئے لیکن پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی سیاست کررہی ہے۔

Loading