Daily Roshni News

چوہدری نیئر کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی فاتحہ خوانی

ہالینڈ، چوہدری نیئر کی رہائش گاہ پر ان کے والد

چوہدری  عدالت حسین مرحوم کے لئے دی ہیگ کی معزز اور

معروف  شخصیات کی فاتحہ خوانی اور دعائیہ کلمات۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ  خصوصی)گزشتہ دنوں دی ہیگ کی معزز اور نمایاں شخصیات راجہ زیب خان صدر کشمیر پیس فورم نیدرلینڈ  ، سینئر نائب صدر راجہ قمرزیب، ڈیلی روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی پاسکتان سے تشریف لائے ہوئے چوہدری محمود اختر ، پروفیسر وقار اسلم، چوہدری گلزار احمد، چوہدری خضر حیات، محمد اجمل ثانی اور کشمیر ٹائیگر فورس  کےدیگر اراکین نے بھی دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت چوہدری نیئر کی رہائش گاہ پر حاضر ہو کر ان کے والد چوہدری عدالت حسین مرحوم  کے فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ ساتھ مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات بھی  پیش کیں ۔ چوہدری نیئر نے تمام احباب کا اظہار ِ افسوس اور فاتحہ خوانی کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ یاد رہے چوہدری نیئر کے والد اپریل 2024پاکستان میں 99سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

Loading