پاکستان کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کرکٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹرز کی جانب سے چئیرمین محسن نقوی کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے لیکن پی سی بی نے دباؤ کے بغیر کرکٹرز کے خلاف پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک سابق کپتان پر مشتمل کمیٹی سینئر منیجر وہاب ریاض، منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیر ی کرسٹن کارروائی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس اس عمل کا حصہ ہوں گے اورقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے تین رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایک رپورٹ آزادانہ انٹیلیجنس سے تیار کروائی گئی ہے ، پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی ان رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی، کمیٹی کے سربراہ ایک سابق کپتان کو مقرر کیا جارہا ہے جو براہ راست کارروائی کی نگرانی کریں گے۔
کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جب کہ حتمی سفارشات پر عمل درآمد میں وقار یونس اور محسن نقوی شامل ہوں گے۔