Daily Roshni News

چینی بجلی گھروں کے قرضے ری پروفائل ہوئے تو بجلی کی قیمت ضرور کم ہوگی: وفاقی وزیر پاور

وفاقی وزیربرائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ دورہ چین میں چینی حکام کو پاکستان میں اپنے بجلی گھروں کے قرضے ری پروفائل کرنے کا کہا تھا، ایسا ہوا تو بجلی کی قیمت ضرور کم ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے نجکاری اور ٹرانسمیشن کی بہتری پر بھی غور کر رہے ہیں جس سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سی پیک پلانٹس بیرون ملک سے مہنگا کوئلہ خرید کر بجلی بناتے ہیں، اس کے بجائے اگر وہ تھر کا کوئلہ استعمال کریں تو ان کی بجلی 23 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 7 روپے فی یونٹ پر آ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر پاور کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کیلئے بجلی پر 18 فی صد سیلز ٹیکس پر حکومت نظرثانی کر سکتی ہے۔

Loading