کہاں ہیں آپ……….
ترس گیا ہوں میں آپ کی آواز سننے کے لیے
آپ کے لمس کو محسوس کرنے کے لئے
اظہارِ محبت کے ان چند الفاظوں کے لئے جو میری روح کی تسکین ہوا کرتے تھے
میرے دل کا چین ہوا کرتے تھے
آپ کی محبت کا ایک بول میرے دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب کر دیتا تھا
میری سماعت کو اپنی آواز سے محروم کر کے آپ نے مجھے بے جان کر دیا ہے جاناں!
میرا وجود کراہنے لگا ہے
ایسا لگتا ہے کہ میرے وجود کا ایک ایک ذرّہ کسی نے پکڑ کے ادھیڑ دیا ہو
مجھے آپ کی کمی کٙھلنے لگی ہے
لاچار ہو گیا ہوں میں وقت کے آگے، تقدیر کے آگے، قدرت کے آگے
یوں لگتا ہے دن بدن میری روح میں دراڑیں پڑ رہی ہیں
میرا اندر خالی ہو گیا ہے ۔۔۔۔
آپ کے نہ ہونے کا دُکھ آہستہ آہستہ مجھے دیمک کی طرح چاٹ کر ختم کر دیگا . . . .
ایسا لگتا ہے کے میرا دل چھالوں سے بھر چکا ہے …
وہ پھٹتے ہیں تو زخم بن جاتے ہیں اور زخم بھی ایسے جو رستے ہی رہتے ہیں
تیزاب بن کر میرے دل پر
اور زخموں کے رسنے پر جو تکلیف پہنچتی ہے، میں وہی تکلیف آپ کے نہ ہونے کے احساس کو پا کر محسوس کرتا ہوں ۔ ۔ ۔
جینے کے لئے سانس لینا ضروری ہوتا ہے
اور مجھے ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اپنی سانسوں میں چبھن کا احساس ہوتا ہے۔
مجھے ایک ایک سانس کے ساتھ دل اور روح میں ایسی گھٹن ہوتی ہے جیسے کسی مر جانے والے انسان کو قبر میں اتارا جائے تو وہ محسوس کرتا ہوگا۔
مجھے آپ کے بنا جیتے رہنے سے خوف آنے لگا ہے۔۔۔ 💔