Daily Roshni News

کے پی: نگران حکومت کے سیاسی وزرا، معاونین اور مشیروں کو ڈی نوٹیفائی کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کے سیاسی وزرا، معاونین اور مشیروں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کے سیاسی وزرا، معاونین اور مشیروں کو ڈی نوٹیفائی کرنے  کے لیے نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا گيا ہے کہ کچھ وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کو سیاسی وابستگی پر بھرتی کیا گیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ  نگران کابینہ کے بعض افراد میڈیا پر اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کررہے ہیں جو نگران حکومت کی روح کے منافی ہے۔

Loading