Daily Roshni News

ہمارے ہاں کیوں ضروری ہے “سیکس ایجوکیشن”

ہمارے ہاں کیوں ضروری ہے “سیکس ایجوکیشن”

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہمارے ہاں کیوں ضروری ہے “سیکس ایجوکیشن” تو اس کی وجہ اس تعلیم کے اندر ایسے موضوعات کو بھی زیر بحث لایا  جاتا ہے بچوں کے ساتھ جن کو ہمارے ہاں اجنبی تصور کیا جاتا ہے یا غیر ضروری سمجھا جاتا ہے۔ ان موضوعات میں LGBTQ, ٹرانس جیینڈر، gay، lesbian یا bisexual کے موضوعات پر بھی تعلیم دی جاتی ہے بچوں کو تا کے بچے بڑھے ہو کر ایسے لوگوں کو آپنے درمیان پا کر انہیں حقارت کی نظروں سے ناں دیکھیں۔

ان سبھی موضوعات سے متعلق تعلیم تقریباً ساری ہی دنیا کے مہذب ملکوں میں اب دی جا رہی ہے سکولوں کے اندر۔ اس کے دینے سے بچوں کے اندر پھر وہ منفی رویے پیدا نہیں ہوتے جو ہمارے معاشرے میں عام ہیں۔ اگر ہم نے آپنے معاشرے کو دنیا کے جدید ترین معاشروں میں شامل کرنا ہے تو پھر اس بنیادی سائنسی تعلیم کو دئیے  بنا ہمارا پاس اور کوئی چارہ نہیں۔۔۔

حال ہی میں پشاور میں کل کسی ظالم انسان نے اس ٹرانسجینڈر کے سر پر بندوق رکھ کر اس کی ایک عریاں ویڈیو بنا کر دوسروں کے ساتھ شئیر کی جو کے ایک انتہائی نامناسب اور گھٹیا حرکت ہے۔ ہمارے ہاں sexual harassment کے ایسے کیسز عام ہیں خواجہ سرا کیمونٹی کے خلاف یا  چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز بھی عام ہیں ہمارے معاشرے کے اندر۔ ایسے کیسز میں تبھی کمی آئے گی جب ہم لوگ آپنے بچوں کو اس حوالے سے کوئی بنیادی سائنسی تعلیم دیں گے جو بنیادی ضروری ہے ان کے لئیے بچپن کے اندر۔ اگر ہم آپنے مستقبل کے بچوں کو اس حوالے سے باشعور بنانا چاہتے ہیں تو اس مسئلے پر آپنی آواز بلند کریں ہر اس فورم سے جہاں تک آپکی شنوائی ہو سکتی ہے تبھی ہمارے معاشرے کے اندر ایسے جرائم کے اندر کمی آئے گی۔ شکریہ۔

تحریر: سہیل افضل

Loading